میثاق سینٹر میں عیدِ قیامت المسیح کے موقع پر پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد

Easter cake cutting ceremony at Meethaq Center promoting interfaith harmony in Pakistan

Community leaders celebrate Easter with a cake-cutting ceremony at Meethaq Center


رحیم یار خان (نوائے مسیحی نیوز)میثاق سینٹر میں آج عیدِ قیامت المسیح کے بابرکت موقع پر ایک پروقار کیک کٹنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسیحی و بین المذاہب برادری کے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں شاہد سلیم، سلمان منسی، بابو مُصور، ورنن انتھونی، شفاقت سردار، لالہ گلشن، پادری ہارون چیدہ، کستورا جی، بھیا رام اور گرو سکھ دیو جی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر تمام معزز مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو عیدِ قیامت المسیح کی دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب خوشگوار اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں بھائی چارے اور محبت کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

انچارج میثاق سینٹر محسن طارق اور فوکل پرسن سنیل وکٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس خوبصورت تقریب کے انعقاد کو بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔

چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریڈز پاکستان شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا:

"عیدِ قیامت المسیح ہمیں امید، نئی زندگی اور محبت کا درس دیتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔"

نیشنل ریپریزنٹیٹو نوائے مسیح سلمان منسی نے اپنے بیان میں کہا:

"یہ مقدس دن ہمیں اتحاد، صبر اور خدمتِ انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں مل جل کر ایک پرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دینا ہے۔"

تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی