![]() |
سماجی ورکر نعیم بھٹی کی طرف سے چناب نگر میں متاثرینِ سیلاب کی امداد |
چنیوٹ (نوائے مسیحی نیوز)چیف کوآرڈینیٹر پاکستان یعقوب مسیح کی زیرِ قیادت 11 ستمبر بروز جمعرات فیصل آباد سے ہمارے بھائی نعیم بھٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ چناب نگر پہنچے اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جبکہ بچوں میں بسکٹ اور دیگر خوردونوش اشیاء بھی تقسیم کیں۔
نعیم بھٹی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ نوائے مسیحی کی ٹیم کے تعاون سے انہیں متاثرین کی خدمت اور ان کے ساتھ رفاقت کے وسیلہ خداوند یسوع سے بہت برکت ملی ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ یہ خدمت آئندہ بھی جاری رہے گی اور وہ نوائے مسیحی پلیٹ فارم پر مل جل کر کام کریں گے۔
آخر میں نعیم بھٹی اور ان کی فیملی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ خداوند انہیں اپنی خدمت میں مزید برکت دے۔
اس موقع پر نوائے مسیحی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر چنیوٹ پطرس شہزاد بھی موجود تھے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation