پاکستان میں ڈیم بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے؛ پاسٹر ڈاکٹر مرقس


چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے سیاسی رہنماؤں وڈیروں جاگیر داروں حکومت کے ذمہ دران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیم بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تمام اختلافات اور خود غرضی کی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر وطن کے مفاد میں سوچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں غیرت اور ہوش دلانے کے لیے انڈین لیفٹیننٹ جنرل کے ۔جے۔ ایس ڈھلوں کا بیان کافی ہے جس نے میڈیا پرکہا کہ ہم پانی کو بطور ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کریں گے۔ اس وقت ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے جب لوگ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے حکمرانوں کویہ کہتے ہیں کہ وہ آفات کو اپنا ذریعہ معاش سمجھتے ہیں۔ زلزلے  قدرتی آفات سیلاب سے ڈالرز ان کی جیبوں میں آتے ہیں تمام سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس داغ کو دھو ڈالیں۔ خود اپنی دولت  سے حصہ ڈالیں پاکستانی لوگ آپ سے تعاون اور خدا تعالیٰ کی ذاتِ مبارکہ مدد کرے گی۔وقت ضائع کیے بغیر ڈیموں کی تعمیر شروع کریں کسی دباؤ یا مخالفت کی پروا نہ کریں۔ ہم پہلے ہی ملک اور انسانی جانوں کا بہت زیادہ نقصان کر چکے ہیں ہمیشہ اچھے کام کی مخالفت ہوتی ہے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جو ملک ایٹمی طاقت بن سکتا ہے وہ ڈیم بھی بنا سکتا ہے بس ذمہ دران کو حب الوطنی اور عاقبت سنوارنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے والے ہمارے محسن ہیں۔
 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم