سیالکوٹ جو بلی چرچ میں ایم پی اے پنجاب جناب عمانوئیل اطہرجولیس کی آمد،
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایم پی اے پنجاب جناب عمانوئیل اطہر جولیس صاحب نے جوبلی چرچ میں شفائیہ عبادت میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ صدر پنجاب نعیم شمعون صاحب پاکستان مسیحی اتحاد جناب اور پاکستان مسیحی اتحاد وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری پنجاب میڈم گیڈس شبانہ ،صدر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میڈم نازیہ دانئیل اور یوتھ ونگ سے جنرل سیکرٹری مس جینیفر مشتاق تھیں۔ جناب عمانوئیل اطہرجولیس صاحب نہ صرف ایک بے باک، سچے، ایماندار اور نڈر لیڈر ہیں بلکہ وہ اپنی قوم کا درد رکھنے والے عظیم انسان ہیں جب بھی قوم پر کڑا وقت آیا، جہاں بھی جبر، ظلم اور زیادتی ہوئی وہ ہمیشہ سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے نہ صرف مظلوموں کی داد رسی کی اور آواز اُٹھائی بلکہ انصاف بھی دلایا وہ سادہ انسان اور ہر دل عزیز عوامی لیڈر ہیں انہوں نے لوگوں سے ملاقات کی مسائل سنے اور ان کے حل کا وعدہ کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ جب بھی ان کی ضرورت ہوگی ہر وقت اور ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation