رحیم یار خان آج بائبل کالج اور پیلیکن کمپیوٹر اسکلز سینٹر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کمیونٹی کے افراد سمیت مختلف معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس سینٹر کا مقصد نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھا کر انہیں خود کفیل بنانا ہے۔
تقریب کے دوران شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ یہاں بچوں اور نوجوانوں کو کئی مفید ہنر سکھائے جائیں گے، جن میں ڈرائیونگ، کوکنگ، سلائی کڑھائی، بائبل اسٹڈی اور کمپیوٹر کورسز شامل ہیں۔اور انٹرنیشنل لیڈرشپ الائنس پاکستان کا تعارف بھی دیا گیا
جس میں نوجوانوں کے لیے بیداری چرچز کے الائنس ، چرچز کی این او سی نکاح رجسٹرڈ،نوجوانوں کاجبری مذہب تبدیل کروانا، نشہ منشیات کے روک تھام پر بات کی گئی۔اور الیکشن سسٹم، حلقہ بندیاں،مردم شماری،بجٹ کا استعمال، پینتیکوستل چرچ کا بجٹ اور نمائندگی وغیرہ بھی
اس موقع پر معزز بشپ آصف مسیح ،بشپ نصرت فضل, پاسٹر شاہد، پاسٹر قمر سیمسن، پاسٹر برنباس ظفر، ڈینش الیاس اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے سینٹر کی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ یہ ادارہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation