(کوارڈینیٹر نوائے مسیحی کاشف راجہ )
نیو کرسچن کالونی فش فارم وہاڑی سے تعلق رکھنے والے شہزاد مسیح، جو گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی کے سکینڈ ایئر کے طالبعلم ہیں، نے صوبہ پنجاب کی سطح پر ہونے والے ہاکی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
شہزاد مسیح کالج کی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں، جس نے پنجاب لیول کے بین الکالجز ہاکی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں شہزاد مسیح نے سلور میڈل حاصل کر کے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ مسیحی برادری کا نام بھی فخر سے روشن کیا۔
خداوند شہزاد مسیح جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کی بلندیوں تک پہنچائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation