امپیریل کالج لندن میں لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ سرٹیفکیشن 2025 – شاندار موقع، مکمل فنڈڈ!

امپیریل کالج لندن میں لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ سرٹیفکیشن 2025 – شاندار موقع، مکمل فنڈڈ!
 امپیریل کالج لندن میں لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ سرٹیفکیشن 2025 – شاندار موقع، مکمل فنڈڈ!

 
تحریر: شکیل انجم ساون

دوستو!
جب بھی دنیا کے بڑے اداروں میں ہمارے جیسے عام مگر خواب دیکھنے والے نوجوانوں کے لیے کوئی دروازہ کھلتا ہے تو دل خود بخود چاہتا ہے کہ سب کو اس کی خبر ہو۔ تو آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسا ہی زبردست موقع شیئر کر رہا ہوں — جو کہ نہ صرف ایک سرٹیفیکیشن ہے، بلکہ ایک خواب ہے جو پورا ہو سکتا ہے۔

جی ہاں، میں بات کر رہا ہوں "امپیریل کالج لندن لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ سرٹیفیکیشن 2025" کی — جو کہ مکمل طور پر فنڈڈ ہے اور دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم موقع ہے۔ اگر آپ بھی ایک وژنری لیڈر بننا چاہتے ہیں، معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا جذبہ رکھتے ہیں، اور عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوانا چاہتے ہیں تو یہ پروگرام آپ ہی کے لیے ہے۔

کہاں اور کب؟

یہ پروگرام 8 سے 12 ستمبر 2025 تک امپیریل کالج لندن، برطانیہ میں ہوگا — اور یقین کریں، امپیریل کالج جانا خود ایک اعزاز ہے۔

میزبان ادارہ:

یہ پروگرام Global Peace Chain کے زیرِ اہتمام ہے، جو دنیا بھر میں امن، قیادت، اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 

فنڈنگ کی تفصیل:

25 مکمل طور پر فنڈڈ نشستیں دستیاب ہیں، جن میں شامل ہے:

  • واپسی ہوائی جہاز کا کرایہ
  • لندن میں رہائش
  • مکمل کھانا
  • پروگرام کی فیس
  • سرٹیفکیٹ اور تعارفی مواد
  • ویزا سپورٹ لیٹر

اور ہاں، IELTS/TOEFL جیسی کوئی زبان کی شرط بھی نہیں۔

اضافی طور پر 50 جزوی فنڈڈ اور دیگر سیلف فنانس آپشنز بھی موجود ہیں۔

 

پروگرام کا مقصد:

یہ صرف ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا پروگرام نہیں، بلکہ ایک شخصیت سازی کا مکمل سفر ہے۔ یہاں آپ کو سکھایا جائے گا:

  • ایک مؤثر لیڈر کیسے بنا جائے
  • تنازعات کو امن سے کیسے حل کیا جائے
  • بین الاقوامی نیٹ ورکنگ
  • گروپ ورکشاپس، ٹیم ورک، اور عملی مشقیں
  • اور سب سے بڑھ کر، امن کے سفیر بننے کا جذبہ

 

اہلیت کا معیار:

  • عمر: 18 سال یا اس سے زائد
  • کسی بھی ملک، طبقے، مذہب یا تعلیمی پس منظر سے
  • سوشل ورک، تعلیم، یا کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے
  • امن، لیڈرشپ اور معاشرتی خدمت سے دلچسپی

 

اہم تاریخیں یاد رکھیں:

  • درخواست دینے کی آخری تاریخ: 25 جون 2025
  • نتائج کا اعلان: 5 جولائی 2025
  • شمولیت کی تصدیق کی آخری تاریخ: 15 جولائی 2025

 

میری بات:

دوستو! ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ ہو سکتا ہے کہ اللہ آپ کے لیے اسی راستے سے آگے بڑھنے کا کوئی بڑا دروازہ کھولنے والا ہو۔ آپ میں قائدانہ صلاحیت ہے، آپ تبدیلی لا سکتے ہیں، تو دیر کس بات کی؟
آج ہی اپلائی کریں اور دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستانی نوجوان صرف خواب نہیں دیکھتے بلکہ اُنھیں پورا بھی کرتے ہیں۔

دعاؤں میں یاد رکھیں۔

شکیل انجم ساون


اپلائے کرنے کے لیے یہاں کلک کریں   👈https://globalpeacechain.org/london/

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی