چرچ آف پاکستان بہاولپور میں خصوصی عبادت: ملک کی یکجہتی، پاک افواج اور کامران مسیح کو خراجِ تحسین

چرچ آف پاکستان بہاولپور میں خصوصی عبادت: ملک کی یکجہتی، پاک افواج اور کامران مسیح کو خراجِ تحسین


بہاولپور (رپورٹ: ڈویژنل کوارڈینیٹر مسیح سلمان منسی ) چرچ آف پاکستان بہاولپور میں ایک خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی، اور افواج پاکستان  کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس عبادت میں چرچ کے تمام ممبران اور کلیسیا نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔


تقریب میں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ کامران بشیر مسیح کے کارناموں کو سراہا گیا اور چرچ آف پاکستان بہاولپور کے معزز رکن لیفٹیننٹ کرنل ہارون یوسف کی سرحدی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔


پیرش کمیٹی کے تمام اراکین نے اس عبادت میں شرکت کی، جن میں پادری سیموئیل فیروز، بابو جمیل اختر، شفیق عزیز، ندیم اصغر بھٹی، ڈیورڈ تاج، جاوید اقبال، پرویز ہدایت، ارشد پیارا، مسز فوزیہ سیموئیل اور دیگر شامل تھے۔


عبادت کے اختتام پر پاکستان کی کامیابی اور اتحاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم