![]() |
A tragic incident took place in Isa Nagri Street No. 4, Faisalabad, where Gulfam Masih alias Laddu, son of Imran Shangara, was brutally shot and killed. |
فیصل آباد (رپورٹ؛ ڈویژنل کو آرڈینیٹر یعقوب مسیح ) مسیحی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے عیسیٰ نگری گلی نمبر 4 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گلفام مسیح عرف لڈو ولد عمران شنگارا کو فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ رشید آباد بھٹہ روڈ کے قریب، کون فیکٹری کے نزدیک پیش آیا۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ایڈوائزر برائے یوتھ، ڈسٹرکٹ فیصل آباد، عدیل ابراہیم کھوکھر اور معروف سماجی رہنما ڈاکٹر غلام فرید ندیم انیل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔متاثرہ خاندان اور انسانی حقوق کے نمائندوں کی جانب سے حکامِ بالا سے اپیل کی گئی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation