![]() |
چناب نگر میں اتحاد ورکرز یونین کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی |
خبر شامل کرتے ہیں چناب نگر سے نوائے مسیحی کو آرڈینیٹرپطرس مسیح کے مطابق جناب نگر میں رجسٹرڈ اتحاد ورکرز یونین نے چیئرمین عرفان مسیح سندھو اور صدر غفور مسیح سرویا کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے فوج کی حمایت میں نعرے لگائے اور اپنے اتحاد اور حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ ریلی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر کوششوں کا حصہ تھی شرکاء نے ملکی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں فوج کے کردار کو سراہا ملک کی مسلح افواج کے لیے اتحاد اور حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تقریب کا احتتام حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ہوا۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation