![]() |
فخر مسیحی قوم سارہ جاوید سندھ کی پہلی مسیحی ڈپٹی کمشنر بن گئیں |
فخر مسیحی قوم سارہ جاوید سندھ کی پہلی مسیحی ڈپٹی کمشنر بن گئیں
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسیحی قوم کی سارہ جاوید نے سندھ میں پہلی مسیحی ڈپٹی کمشنر بن کر تاریخ رقم کردی ہے۔
یہ پاکستان کے سول سروس میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سانگھڑ میں تعینات کی جائیں گی۔
انہوں نے 2014 میں سی ایس ایس مکمل کیا تھا اور اس کے بعد وہ بطور اے سی ، صدر، سائٹ ایریر اور حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشر سمیت دیگر ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں۔
اپنے عہدوں پر کووڈ 19 کے دوران انہوں نے اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی اور ان کی ان کاوشوں کو قومی سطح پر سراہا گیا۔
سارہ جاوید کی تعیناتی سندھ کی بیوروکریسی میں اقلیتوں کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی پیش رفت کی عکاس ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation