مسیحی فیملی کی خاتون روڈ حادثہ میں جاں بحق ، ممبر ایڈوائزری کونسل ڈاکٹرعظیم کا اظہار تعزیت

شیخو پورہ (نوائے مسیحی نیوز) مسیحی فیملی کی خاتون روڈ حادثہ میں جاں بحق ، ڈاکٹر عظیم کی طرف سے اظہار تعزیت
سیحی فیملی کی خاتون روڈ حادثہ میں جاں بحق ، ممبر ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر عظیم کا اظہار تعزیت

 شیخو پورہ (نوائے مسیحی نیوز) مسیحی فیملی کی خاتون روڈ حادثہ میں جاں بحق ، ڈاکٹر عظیم کی طرف سے اظہار تعزیت

تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کے علاقہ صفدر آباد میں ایک مسیحی فیملی کے تین افراد جن میں ایک خاتون اور دو مرد شامل تھے بذریعہ موٹر سائیکل شیخو پورہ صفدر آباد آرہے تھے کہ گوندانوالہ سٹاپ پر ایک ٹرالہ سے ایکسڈنٹ ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں نگہت بی بی زوجہ برکت مسیح سکنہ نواں کوٹ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عباس مسیح ول برکت مسیح اور مید مسیح ولد عباس مسیح زخمی ہوگئے جو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب و وائس چیئرمین پی ایم آئی ڈاکٹرعظیم کنول چوہان نے متاثرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق خاتون کے ورثاء کے لیے صبر اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کے ساتھ متاثرہ فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم