فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی چوتھی عظیم الشان سالانہ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد
فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی چوتھی عظیم الشان سالانہ کانووکیشن چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی سربراہی میں تتلےعالی گوجرنوالہ میں منعقد ہوئی جس میں مذہبی سماجی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ مسیحی برادری طلباء طالبات کے رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی ۔
مہمانوں اور طلباء کا گل پاشی بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پرنسپل پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی گولڈن جوبلی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
واعظ ریورنڈ پروفیسر ڈاکٹر زکریاہ قمر نے طلباء کو نصیحت کے ساتھ ساتھ مضمون روزہ پر مفصل روشنی ڈالی۔ مہمانانِ خصوصی ایم پی اے پنجاب عمانوایل اطہر جولیس، سابق ایم این اے شونیلا روت، سربراہ پاکستان مسیحا ملت پارٹی اسلم پرویز سہوترا، ریورنڈ ڈاکٹر آشر سلامت، ڈآکٹر فیاض انور، پروفیسر شاہد صدیق گل، پروفیسر سہیل بشیر، مسز ثمرین الیاس، بشپ ڈاکٹر ندیم وکٹر، مبشر سجاد لیاقت،پاسٹر اکرم نذیر ،پاسٹر شمشاد مسیح، پاسٹر جاوید گل، پاسٹر اسلم کھوکھر، مبشر اختر نعمت، بلیم چوہدری، عابد سید گل، شہباز آشر پڈھیار، جیمس ایم ناز، ممبر مشتاق بوٹا، سادھو منظور، سادھو پرویز سردار، ڈاکٹر ظفر خوشی ملک، ڈاکٹر مشتاق بھٹی، ڈاکٹر سیمرون جان، ڈاکٹر عظیم جاوید گل، سنی گل، بابر شہزاد بھٹی، آصف سموئیل دیگر نے شرکت کی ۔
مقررین نے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سسٹر آستر مرقس ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین نوائے مسیحی نیوز شکیل انجم ساون کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں,, ڈاکٹر مرقس شریف،، ایوارڈ دیا گیا جو پطرس سہوترا نے وصول کیا۔
نعیمہ مشتاق کو سیمنری بیسٹ سٹوڈنٹ پاسٹر جارج داؤد کو بشپ شریف گل اور سسٹر آستر مرقس کو حسن کارکردگی ایوارڈز دیئے گئے۔ مہمانوں کو گاری شیلڈز دی گئیں ۔
پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی شکر گزاری ہے جس نے پچاس سال حفاظت کی ۔ والدین کی دعا استاد محترم شریف مسیح گل کی تربیت کا اثر ہے کہ آج خدمت میں مصروف عمل ہوں جب تک سانسیں چلتی ہیں خداوند کی نزدیکی میں چلیں۔ مقصد حیات انسانیت اور خدا کی خدمت ہے۔انہوں نے کہا تمام لوگوں کی آمد اور ملک پاکستان کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں ۔ مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی برکات کلمات پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation