پاک سرزمین کواقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا گیا ندیم حمید سہوترا
اقلیتی نوجوانوں کو بلا وجہ قتل کیا جا رہا ہے چیئرمین پیام اقلیت پاکستان
لاہور ( ) جھوٹے الزامات اور پروپگنڈا کر کے اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے پاکستان میں فسطائیت اور ظلم عروج پر ہے ان خیالات کا اظہار ندیم حمید سہوترا چیئرمین پیام اقلیت پاکستان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ادارے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں گزشتہ 30 سالوں سے جتنے واقعات و سانحات رونما ہوئے ہیں کسی کو قرارواقعی سزا نہیں دی گئی جس سے شر پسند عناصر کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں ائے روز مسیحی نوجوانوں کا قتل عام وطیرہ بن گیا ہے چند روز قبل راہوالی گوجرنوالہ میں سلمان مسیح کا قتل اداروں کی بےبسی کا۔منہ بولتا ثبوت ہے۔ انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے اقلیتوں کے حقوق کو سلب کر دیا گیا ہے پاکستان کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا گیا ہے نوجوان بچیوں کی عصمت دری عبادت گاہوں کو جلانا مقدس کتابوں کی تذلیل و توہین کرنا پاکستان میں عام ہو چکا ہے ۔اقلیتی قائدین نے اپنی اپنی دال روٹی اور پروٹوکول کے چکر میں اقلیتوں کو اندھے کنویں میں دھکیل دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب ان کو اپنے کیے پر شرمندگی ہوگی اقلیتوں کے بارے میں اپنے الٹے سیدھے بیانات بہت جلد ان لٹیروں پر بھاری پڑنے والے ہیں
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation