![]() |
پرستار تہمینہ طارق کو نوائے مسیحی کی طرف سے ایک ہزار مسیحی گیت مکمل ہونے پر مبارکباد |
تہمینہ طارق جاوید، پاکستان کی نامور گاسپل سنگر، نے اپنے ہزارویں مسیحی گیت کی تکمیل کا شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس عظیم موقع پر نوائے مسیحی کے چیئرمین شکیل انجم ساون نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
تہمینہ طارق، جو 19 مئی 1995 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، آج اسلام آباد میں مقیم ہیں اور ان کا شمار پاکستان کی معروف گاسپل سنگرز میں ہوتا ہے۔ ان کا سفر چھٹی جماعت سے شروع ہوا جب انہوں نے اپنے سکول میں ملی نغمے اور گیتوں کے مقابلوں میں شرکت کرنا شروع کی۔ اس ابتدائی کامیابی نے ان کے لیے گائیکی کے میدان میں آگے بڑھنے کی راہیں ہموار کیں۔
محبوب گل صاحب کی شاگردی میں تربیت پانے کے بعد، تہمینہ طارق نے اپنے پہلے البم "پیار کی تصویر" کے ذریعے میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں میں سے "اے پاک روح جنبش تو کر" کو بے پناہ شہرت ملی۔
تہمینہ کی گائیکی کا سفر یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ ان کے مزید گیت "جدوں روح نال ہووے دعا تے معجزے ہندے نیں" اور "شیرِ ببر" نے بھی مسیحی برادری میں ان کو خاص مقام دلایا۔
تہمینہ طارق کی گاسپل منسٹری، "تہمینہ طارق ورشپ منسٹری"، کا مقصد نئی نسل کو پرستش کی تربیت دینا ہے۔ ان کی خدمات پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور دیگر ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں، جہاں وہ خدا کے نام کو جلال دینے کے لیے پہنچ چکی ہیں۔
تہمینہ کو 2014، 2016 اور 2019 میں "بسیٹ گاسپل سنگر" کے ایوارڈز مل چکے ہیں، جو ان کی کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف ہیں۔
نوائے مسیحی کی جانب سے تہمینہ طارق کو ان کی شاندار کامیابی پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ خداوند ان کو اور زیادہ برکت دے اور وہ اسی طرح خدا کی شان و جلال کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتی رہیں۔
نوٹ:
اگر آپ کے پاس اس بائیو گرافی کے بارے میں مزید معلومات یا تصحیح کی ضرورت ہو تو براہ کرم ہمیں 03448872540 پر واٹس ایپ کریں یا nawaimasihi@gmail.com پر ای میل کریں تاکہ ہم اس کو مزید بہتر بنا سکیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation