لاہور (رپورٹ؛ کیتھرین پیٹر) فخرِ مسیحی قوم سنبل مجید نے پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
سنبل مجید نے 446 نمبر لے کر پنجاب بھر میں پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ پوسٹ آر این میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، استاتذہ اور مسیحی قوم کا نام روشن کردیا ہے ۔
مسیحی بیٹی سنبل مجید کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ نیو ایڈوانس کالج آف نرسنگ کی طالبہ ہیں ۔ انہوں نے میٹرک، گورنمنٹ پریکٹسنگ گرلز ہائی سکول سے کیا۔ اس کے علاوہ جنرل نرسنگ اور مڈوائفری کورس شیخ زید ہسپتال سے کیا ۔
سنبل نے سپیشلازیشن اِن کورونری کیٔر نرسنگ نیو ایڈوانس کالج سے کیا ۔ اور پھر دو سالا ڈگری پروگرام پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ پوسٹ آر این یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے مکمل کیا ہے جس میں دونوں سال لگاتار پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈلسٹ کی لِسٹ میں شامل ہو گئی ہیں ۔
سنبل مجید نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن بی ایس سی پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کی ہے ۔ اور سرگنگا رام ہسپتال لاہور میں بطور چارج نرس کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation