کمالیہ (رپورٹ ؛
تریضہ پیٹر ) مرحوم پرویز مسیح کی بیوہ کو نوکری دے کر
بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔ مسیحی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے کہا کہ سینٹری
ورکر پرویز مسیح نے 24 سال میونسپل کمیٹی کو کو دیے ہیں دوران ملازمت فوت ہونا
پرویز مسیح کے خاندان کے لیے جرم بن گیا ہے اج یہ بچے دربدر پر ٹھوکریں کھا رہے
ہیں خدارا ڈپٹی کمشنر صاحب اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ ان بچوں کے حالات کو دیکھیں
یہ حقدار ہیں ایک ڈیلی ویجز نوکری ان کی والدہ کو مل جائے تو یہ بچے در بدر
ٹھوکریں کھانے سے بچ سکتے ہیں
پرویز مسیح کی
بیوہ ربقہ بی بی نے نوائے مسیحی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر بطور سینٹری
ورکر ، ورک چارج کے آرڈروں پر عرصہ 20 سال سے زائد میونسپل کمیٹی کمالیہ میں ڈیوٹی
سرانجام دیتا رہا ہے۔ دوران ڈیوٹی سائلہ کا خاوند مورخہ 2024-05-30 کو وفات پا گیا
۔
ربقہ نے ایک
درخواست نمبری 825ACK
مورخہ 2024-06-06 کو خود ہمراہ چار کس بچوں پیش ہو کر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی
کمالیہ کو حصول ملازمت گزاری ہے۔ تاحال ایک ماہ گزر چکا ہے درخواست پر ابھی تک
کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے۔
ربقہ کا کہنا
تھا کہ اس کا شوہر سخت بیمار رہا۔ بیماری کے ایام میں محکمہ کی جانب سے نہ تو کوئی
خبر گیری کی گئی اور وفات کے بعد ربقہ اور اس کے بچوں پر کسی بھی متعلقہ آفیسر نے
شفقت کا ہاتھ نہ رکھا اور کسی نے نہیں پوچھا کہ وہ ہمراہ بچوں کن حالات میں زندگی
گزار رہے ہیں اس کا کہناتھا کہ میں ان حالات میں پریشان ہوں ۔
ربقہ کا کہنا ہے
کہ میونسپل کمیٹی کمالیہ میں اپنے شوہر کی جگہ ملازمت برائے سینٹری ورکر دی جائے ۔
تا کہ وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation