جڑانوالہ (رپورٹ عمران ساگر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نوائے
مسیحی ) کمپیوٹر اور سٹیچنگ کورس مکمل کرنے والے
اُمیدواران میں تقریبِ تقسیم لیپ ٹاپ اور سلائی مشین کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر
اور سٹیچنگ کورس مکمل کرنے والے
اُمیدواران میں تقریبِ تقسیم لیپ ٹاپ اور سلائی مشینیں کا انعقاد ہوا۔ پاک مشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیون سیز
مارکی میں ڈسٹری بیوشن سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں پروجیکٹ انچارج سہیل گل نے
پاک مشن سوسائٹی کے تمام پروجیکٹس کا تعارف کروایا اور تین مہینے کامیاب ٹریننگ
کرنے پر تمام طالب علموں کو مبارکباد پیش کی جس میں جڑانوالہ سے 50طالب علم لڑکیاں
لڑکے شامل تھے جنہوں نے کمپیوٹر کورسز اور سٹچنگ کورسز کو مکمل کی۔ پروجیکٹ انچارج جناب سہیل
گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی
کی مدد کے لیے ایسے پروجیکٹس پہ کام کرتے رہیں گے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی
اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک مشن سوسائٹی کے اس
کام کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔تقریب کے آخرمیں کمپیوٹر
کورسز کرنے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ اور سٹچنگ کورسز کرنے والے بچوں کو سلائی
مشینیں دی گئیں۔پاک مشن سوسائٹی کی جڑانوالا کواڈینیٹر مس نوشین اور مس نرمانے سب بچوں کی محنت کو خوب سراہا اور ان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جڑا والا سے دیگر شرکا میں پاسٹر رضوان پاسٹر اسرائیل پیٹر پاسٹر سلیم عارف اور میجر جونسن شامل تھے
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation