گوجرانوالہ ، مسیحی آبادی فرانسیس آباد میں ہسپتال ، سکول ، پارک،قبرستان کی منظوری


گوجرانوالہ ، مسیحی آبادی فرانسیس آباد میں ہسپتال ، سکول ، پارک،قبرستان کی منظوری

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مسیحیوں کی گوجرانوالہ میں سب سے بڑی آباد فرانسس آباد میں سرکاری ہسپتال، لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول، پارک اور قبرستان کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو فرانسس آباد کا دورہ کرکے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،

 کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران یہ رکن پنجاب اسمبلی عمانوئیل اطہر جولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ فرانسس آباد گوجرانوالہ ڈویژن میں مسیحی برادری کی سب سے زیادہ آبادی ہے لیکن یہاں پر بسنے والے 30 ہزار مسیحی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ تعلیم کے لیے دور دراز کے اسکولوں میں جانا پڑتا ہے، سرکاری اسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل ہیں، میت کو دفنانے میں مشکلات ہیں اور فرانسس آباد میں سرکاری جگہ ہونے کے باوجود پارک نہیں ہے۔ 

اگر یہ سہولیات فراہم کی جائیں تو مسیحی برادری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکر گزار ہو گی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ضروری اقدامات کرنے کو کہا اور ایم پی اے عمانوئل اطہر جولیس سے وعدہ کیا کہ وہ جلد فرانسس آباد کا دورہ بھی کریں گی۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم