پنجاب میں اقلیتی قبرستانوں کے تحفظ اور نئی الاٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے انقلابی اقدامات



پنجاب میں اقلیتی قبرستانوں کے تحفظ اور نئی الاٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے انقلابی اقدامات

لاہور (رپورٹ؛ عظیم کنول چوہان) پنجاب میں اقلیتی قبرستانوں کے تحفظ اور نئی الاٹمنٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے انقلابی اقدامات

تفصیلات کے مطابق بابا فیلبوس ایم پی اے نے قائد محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلی پنجاب سے پرانے مسیحی قبرستانوں کے تحفظ اور نئے قبرستانوں کے لیے سرکاری اراضی الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

 اس حوالے سے گزشتہ دنوں بابا فیلبوس کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں سوالنامہ بھی جمع کرایا گیا تھا۔ جس پر وزیر اعلی صاحبہ پنجاب کے حکم پر جناب سردار رمیش سنگھ اروڑہ صاحب صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز عمانوایل اطہر جولیس، بابا فیلبوس، اعجاز عالم آگسٹین، شکیلہ جاوید آرتھر، سونیا آشر نے شرکت کی اس کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیر پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آف پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اقلیتی قبرستانوں کی یوسی سطح پر نشاندہی کی جائے گی اور عملی اقدامات کے لیے تمام کاوشیں کی جائیں گی۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم