سمندری میں آرائیں و مسیحی خاندانوں میں فائرنگ و قتل کی ایف آئی آردرج


فیصل آباد (رپورٹ؛ ساحل نعمان گل، نوائے مسیحی ) سمندری  میں آرائیں و مسیحی خاندانوں میں فائرنگ و قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی

فیصل آباد سمندری چک 211 گ ب میں گزشتہ دنوں مسلم مسیحی خاندانوں میں تنازعہ پر فائرنگ اور قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق مسیحی خاندان کی لڑکی اور  آرائیں خاندان کے لڑکے کے درمیان تعلقات کی بنا پر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ وقوعہ کے روز دونوں فریقین کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں ڈنڈوں اور اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

فریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر13 سالہ نعمان مسیح ولد لیاقت مسیح زخمی ہوگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے دونوں فریقین کے مرد و خواتین بشمول راہ گیرافراد زخمی ہوئے ۔ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم