دوسری
صورت میں یہ ایوان ہماری حالیہ ( Mob Lynching) موب لنچنگ کے واقعات کا
سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے۔ اور اس بات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ حال ہی میں ملک
کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایوان ان ہولناک اور المناک
واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں یہ برداشت نہیں کیا جا
سکتا۔
لہذا یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور
مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتیں ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، بشمول
مذہبی اقلیتیں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات۔ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی
حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام
ضروری اقدامات کریں اور ان واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کو یقینی
بنایا جائے۔ متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے۔ ایوان یہ بھی توقع
کرتا ہے کہ عدالتیں انصاف کی فراہمی کو فوری اور یقینی
بنائیں گی۔
قرار
داد پر راحیلہ خادم حسین ایم پی اے ، عمانوئیل
اطہر ایم پی اے ، علی حیدر گیلانی ایم پی اے، فالبوس کرسٹوفر ایم پی اے ،عمانوئیل اطہر ایم پی اے ، شازیہ عابد ایم پی اے،اعجاز مسیح ایم پی اے ،سعید
اکبر خان ایم پی اے ،شکیلہ جاوید ، ایم پی
اے کے دستخط موجود ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation