سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب نیول رہائشی کوارٹر پر حملہ


 بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم دہشت گردوں نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب نیول رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔  ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔  سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر نے بتایا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔  جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال کے عیسیٰ نگر سے بتایا جاتا ہے، جو سرکاری طور پر حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم