کرسٹوفر کرسٹی کی رہائی ٹی وی کے ذریعے مسیحی نوجوان نسل کی بہتری کے لیے جدوجہد


 تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل میرا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست آزاد کشمیر سے باہر کے مسیحیوں سے ہوا۔ یہ وہ دور تھا جب مسیحی قوم سے رابطہ قائم کرنے اور قوم کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ میرے اندر پروان چڑھ رہا تھا۔

 اس دوران بہت سے مسیحی نوجوان دیکھے گئے جن میں کمیونٹی کے لیے کام کرنے کا جذبہ تھا۔ کرسٹوفر کرسٹی ایک ایسا ہی نوجوان ہے جس کا کام کمیونٹی کی بہتری کے لیے میدان میں نظر آتا ہے اور جس کی توجہ صرف ذاتی ترقی پر نہیں بلکہ کمیونٹی کے نوجوانوں کو خود مختار، ہنر مند اور بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔ 



اس مقصد کے لیے وہ Rehaai TV کا پلیٹ فارم چلا رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ مسیحی نوجوانوں کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے آگاہی، مالی اور تکنیکی مدد ، جدید فری لانسنگ کورسز، مسیحی نوجوان نسل میں مسیحی مذہبی تعلیم و تربیت، وہ کرسچن یوتھ کے لیے مسیحی قوم کی ترقی، معاشی خود کفالت اور اجتماعی بہتری کے لیے ایسے بہت سے منصوبے چلا رہے ہیں۔ 




بطور چیئرمین نوائی مسیحی، میں کرسٹی کے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ ایک مسیحی اور سماجی کارکن کی حیثیت سے میں نے ایسے مشن کے لیے عملی کام کیا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ کرسٹی اور ٹیم کو کن رکاوٹوں یا مسائل کا سامنا ہے۔




 میں انہیں درپیش مسائل اور ان مسائل کا سامنا کرنے کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمنائیں، دعا ہے کہ وہ اپنے مشن میں جلد کامیاب ہوں۔ "



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم