![]() |
Falbous-Christopher,azeem-kanwal-chohan,pmln-minority-wing, |
لاہور (رپورٹ؛ کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )ایم پی اے بابا فیلبوس ایف سی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر مقرر
تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی جناب بابا فیلبوس کرسٹوفر ایف سی یونیورسٹی لاہور کے سنڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر مقررہوگئے ہیں۔
نوائے مسیحی کے نمائندہ جناب ڈاکٹر عظیم کنول چوہان کے مطابق اپنے پیغام میں بابا فیلبوس کا کہنا تھا کہ اس عزت افزائی پر خدا کا شکر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی شکریہ جناب ملک احمد خان صاحب سپیکر پنجاب اسمبلی، محترمہ راحیلہ خادم حسین صاحبہ اور جناب چوہدری عامر حبیب صاحب سکریٹری جنرل اسمبلی پنجاب کا ادا کرتا ہوں۔
ممبر صوبائی اسمبلی جناب عمانوئیل اطہر جولیس، دعا گو، ماڈریٹر خانقاں ڈوگراں پریسبٹیری ، پریسبٹرین چرچ آف پاکستان نے ممبر صوبائی اسمبلی کو خصوصی طور پر مباکباد پیش کی ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی کو اس حوالے سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation