شیخوپورہ (نوائے مسیحی) ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان کے زیرِ اہتمام پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی زیرِ قیادت اور پاسٹر فیاض مسیح ناہرا کے زیرِ انتظام 2024 کا پہلا شاندار وومن سیمینار منعقد ہوا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا گل پاشی مالائوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
خدا کی خادمہ ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری سسٹر آستر مرقس نے 3 گھنٹے کے سیمینار میں خواتین کے حقوق کردار ذمہ داریوں فرائض اور اختیار پر مفصل روشنی ڈالی ۔ خواتین کا دعائیہ زندگی گزارنے اپنے خاندان کی سلامتی نجات کا ذریعہ بننے کے مقاصد کو واضح کیا ۔ پیغام کے بعد خواتین نے تربیت تسلی و برکت پائی۔
شرکاء سیمینار نےسسٹرآستر مرقس کو ایسے سیمینارز کروانے پر زور دیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شونیلا روت نے خصوصی طور پر دعا و شرکت کی ۔نقابت سسٹر زینت یوحنا جبکہ معاونت سسٹر مونیکاصدیق مسز زرینہ فیاض مسز رضیہ منیر نے کی۔ کلیسیائی خاندانوں کی ترقی پاسبانوں کی جرات دلیری بیماروں کی شفا بحالی ملکی سلامتی کی دعا کی گئی ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation