تحریک لبیک نے مسیحی راہنما کا نام مخصوص نشستوں کے لیے جاری کردیا

 


تحریک لبیک نے  مسیحی راہنما کا نام مخصوص نشستوں کے لیے جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے قومی و صوباٸی اسمبلی کے لیٸے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نامزد امیدواران کی فہرست جاری کردی گٸی

 


تحریک لبیک  کو بنیادی طور پر شدت پسند جماعت سمجھا جاتا تھا اور اس بات کی امید نہیں کی جارہی  تھی کہ تحریک لبیک کسی مسیحی کو مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ جاری کرے گی

 

تاہم تحریک لبیک کی طرف سے الیکشن کمیشن میں مخصوصی نشستوں کے لیے جمع کرائی گئی فہرست میں اقلیتی افراد میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مسیحی صحافی  عمر لاٹھی کا بھی نام شامل  ہے۔


یہ اس جماعت کی رواداری اور جمہوری پارٹی ہونے کی پہلی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے جسے کچھ مسیحی حلقوں میں پذیرائی جبکہ کچھ حلقوں میں تنقید کا سامنا ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک اچھی مثال قائم کی گئی ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی