پادری وکی کی ضمانت دونوں کیسز میں منظور، شام کو رہائی متوقع

 


پاکستان کی مسیحی قوم کے لیے خوشخبری چیئرمین مینارٹی الائنس پاکستان کے مطابق  پادری وکی کو آج یہاں ایریا مجسٹریٹ سیکشن 30 میں ایف آئی آر # 1321/23 دفعہ 16-MPO تھانہ صدر جڑانوالہ کے جرم میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

پادری غزالہ شفیق نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا "رب کی تعریف کریں، پادری وکی کو دوسرے کیس میں بھی ضمانت مل گئی ہے۔

پروفیسر انجم جیمز پال نے کہا کہ ہمارے وکلاء اور ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جنہوں نے پادری وکی کے لیے کوششیں کیں۔

ان کی ضمانت کچھ دیر قبل منظور ہوئی ہے اور آج شام کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد سے رہا کر دیا جائے گا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم