آئزک ٹی وی کے زیراہتمام “روزگار سکیم” جڑانوالا متاثرین میں رکشے اور نقد رقوم کی تقسیم


 آئزک ٹی وی کے زیراہتمام “روزگار سکیم” کے تحت جڑانوالا متاثرین میں رکشے اور کاروبار شروع کرنے کے لئے نقد رقوم کی تقسیم کی گرینڈ میگا ایونٹ تقریب جڑانوالا میں منعقد ہوئی پاسٹر انور فضل کی رویا کے مطابق یہ رکشے اور نقد رقوم شفاف طریقے سے بلاامتیاز تمام متاثرین میں بلاتفریق قرعہ اندازی کے ذریعہ سے تقسیم کی گئیں ۔

آئزک ٹی وی میڈیا ڈائریکٹر نعیم قیصر ، ایس پی جڑانوالا بلال محمود سلہری،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالا عبدالحنان،فادر خالد مختار،میجر معشوق،خادمین ، چرچ پاسٹرز صاحبان ،پاسٹر عامر،کاروباری شخصیت ریاض عامر غوری،جڑانوالہ امن کمیٹی کے ارکان مولانا سکندر ذکی،ایڈووکیٹ طاہر بشیر،ایڈووکیٹ روبینہ، میثاق سنٹر جڑانوالاسے اے ایس آئی خادم مسیح،آئزک ٹی وی سے سلیم اقبال،پاسٹرشوکت چوہنگ ،جانسن پیٹر ،اور اجتماعی شادیوں کے نوبیاہتا جوڑوں سمیت ہزاروں بہنوں بھائیوں کے شرکت۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم