عالمی برادری فلسطین اسرائیل جنگ رکوانے میں اپنا کردار اداکرے، جے سالک


عالمی برادری فلسطین اسرائیل جنگ رکوانے میں اپنا کردار اداکرے، جے سالک

حالیہ جنگ میں ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں،پریس کانفرنس

اسلام آباد ؛ مسلم مسیحی اتحاد اور سیویئر پاکستان کےکے سربراہ ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر، انسانی حقوق کے علمبردار سابق وفاقی وزیر جے سالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر فلسطین اسرائیل جنگ رکوانے میں اپنا کردار اداکرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشپ آف کنٹری بری ، امام خانہ کعبہ، پوپ فرانسس ایک خصوصی اجلاس جبکہ دنیا کے عالمی نوبل پیس پرائز لوگ اس پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کریں۔

اس جنگ کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے کیوں کہ جارج حباش اور خالدہ لیلیٰ ایک کرسچن ہونے کے ناطے آزادی کی جنگ لڑتے رہے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم