صلیب کی بے حرمتی قابل مذمت، ذمہ داران کو سزا دی جائے

کراچی: دنیا کے نجات کے نشان مسیحیت کی پہچان  صلیب کی فرانسیس ٹاؤن کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 48/F زیارت مقدسہ ماں مریم گراؤنڈ  کورنگی کراچی میں بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔    گذشتہ کئی سالوں سے اس گراؤنڈ میں مسیحی عبادتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ قبضہ مافیا اور پاکستان دش

کراچی: دنیا کے نجات کے نشان مسیحیت کی پہچان  صلیب کی فرانسیس ٹاؤن کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 48/F زیارت مقدسہ ماں مریم گراؤنڈ  کورنگی کراچی میں بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


گذشتہ کئی سالوں سے اس گراؤنڈ میں مسیحی عبادتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ قبضہ مافیا اور پاکستان دشمن عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ یہاں پر مسیحی اپنی عبادت کریں اور انہوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے ۔ 


اس گراؤنڈ پر قبضہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیاگراؤنڈ میں موجود صلیب کو  توڑ دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 


تمام اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل ہے کہ اس سانحہ میں ملوث کردار کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے


تازہ ترین معلومات کے مطابق ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم