اجتماعی جنسی زیادتی کا شکارمسیحی بچی نئی زندگی پر گامزن

 

اجتماعی جنسی زیادتی کا شکارمسیحی بچی نئی زندگی پر گامزن

جڑانوالہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی مسیحی بچی کو CTS کرسچن ٹرو سپرٹ نے نئی زندگی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قانونی مدد کے ساتھ ساتھ معاشی اور تدریسی بحالی کے لیے بهی ذمہ داری کا  مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سرپرستی میں لےکر ایک نجی اعلی تعلیمی ادارے میں داخل کروا دیا ہے۔

 اس پر ڈائریکٹر CTS محترمہ کیتھرین سپنا نے بتایا کہ مذکورہ بچی فقط 13 سال کی ہے اور پانچویں جماعت کی طالبہ ہے اس انسانیت سوز واقعہ کے بعد بچی ذہنی طور انتہائی صدمہ کا شکار تھی، اور والدین مالی طور پر کمزور ہیں اس لئے بچی کے حصول تعلیم کے شوق اور قابلیت کو مدِنظر رکهتے ہوئے فوری طور اس کی تعلیمی اور معاشی سرپرستی کا ذمہ CTS نے لےلیا ہے۔

 اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹو CTSجناب آشر سرفراز کا کہنا تها کہ مظلوم اوردُکھی انسانیت کی دادرسی بلاتفریق رنگ، نسل، مذہب ہمارا نسب العین ہے۔ اور ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم