مسیحی بیٹی حورب کو زنا بالجبر کے خلاف انصاف دلاتے باپ قتل ہوگیا

مسیحی بیٹی حورب کو زنا بالجبر کے خلاف انصاف دلاتے باپ قتل ہوگیا
مسیحی بیٹی حورب کو زنا بالجبر کے خلاف انصاف دلاتے باپ قتل ہوگیا

یہ واقعہ فیصل آباد کے چک 7 میں پیش آیا۔ جہاں بارہ سالہ مسیحی بچی کو بااثر افراد کی جانب سے اغوا کر لیا گیا اور چنیوٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس سے زبردستی زنا کیا گیا اس کے بعد اس کو اس کا مذہب تبدیل کرایا گیا اور زبردستی نکاح بھی کرلیا گیا ۔

حورب کے والد بشارت مسیح نے ملزم کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کروا دیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے بروقت کاروائی نہ کی جس پر فیصل آباد کے سماجی کارکن لالہ روبن ڈینئیل نے حورب کے والد کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد سے ملاقات کی جس پر سی پی او صاحب نے تھانہ کے ایس آئی کی تنزلی کرکے حوالدار بنا دیا اور تحقیقت کروانے کا حکم دیا ۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ چھوٹی بچی حورب کو والد کے حوالے کردیا اور ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

بشارت مسیح نے کبوتر بازی میں حصہ لیا اور وہ بازی جیت گیا جو مخالفین سے برداشت نہ ہوئی اور بشارت مسیح کو ایک چاقو کےوار کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ بشارت مسیح کو ہسپتال لے جایا گیا مگر بشارت مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بشارت مسیح اپنے پیچھے چار چھوٹے بچے سوگوار چھوڑ گیا ہے ۔ والدہ پہلے ہی اس دنیا سے جا چکی ہے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہے۔ چار بچے  دنیا میں بے یارومددگار بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم