آئیں ہم امن کے لیے دعاؤں میں متحد ہو جائیں؛پوپ

 

آئیں ہم امن کے لیے دعاؤں میں متحد ہو جائیں؛پوپ
پوپ فرانسس نے پام سنڈے کی تقریب کے لیے روم اور دنیا بھر سے موجود تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور سب سے خاص طور پر یوکرین کو یاد کرتے ہوئے امن کے لیے دعاؤں میں متحد ہونے کو کہا ہے۔ انہوں نے ان دنوں میں دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا  کیا ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی تقریب کے اختتام پر فرشتے کا سلام دعا  کرنے سے پہلے، پوپ فرانسس نے قریب اور دور سے آنے والے تمام لوگوں کو  اپنی مبارکباد پیش کی ۔"میں آپ کی شرکت کے لیے اور آپ کی دعاؤں کے لیے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ان دنوں میں  کی گئی ہیں۔ شکریہ!”

 پوپ نے امن کاروان  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو حالیہ دنوں میں اٹلی سے یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کی ضروریات  لے جانے  کے لیے روانہ ہوا۔ اس میں شامل ایسوسی ایشنز میں پوپ جان XXIII، FOCSIV، Pro Civitate Christiana، Pax Christi اور دیگر انجمنیں شامل ہیں۔ یہ یکجہتی اٹلی کے لوگوں کی یوکرین کے پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ قربت کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی یاد کیا کہ آج "وہ زیتون کی شاخیں پیش کر رہے ہیں، جومسیح کے امن کی علامت ہیں۔"

"آئیے ہم اپنی دعا ؤں میں  خود کو متحد کریں، جو ہفتہ مقدس کے دنوں میں زیادہ زور و شور سے ہوں گی۔"

 

جیسا کہ مقدس ہفتہ شروع ہوتا ہے، پوپ نے ہر ایک کو اس وقت  ایسی زندگی گزارنے کی دعوت دی جیسا کہ خدا کے مقدس، وفادار لوگوں کی روایت ہمیں سکھاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایمان اور محبت کے ساتھ خداوند یسوع کا ساتھ دینا۔ انہوں نے سب کو ہماری ماں، کنواری مریم سے سیکھنے کی دعوت دی، جس نے اپنے بیٹے یسوع کو اپنے دل کی قربت کے ساتھ، اس کے ساتھ ایک روح کے ساتھ پیروی کی۔

 

"ہماری پاک کنواری ماں ہمیں یسوع کے قریب رہنے میں مدد کرے، ان لوگوں میں جو مصیبت میں ہیں، نکالے گئے، لاوارث ہیں... میں ایسٹر کی طرف سب کے لیے اچھا سفر چاہتا ہوں!"

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم