توہین رسالت جھوٹے مقدمے دھمکی کا شکار مسیحی خاتون ثمینہ مشتاق منظر عام پر

 


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا توہین رسالت جھوٹا کیس کئے جانے کی دھمکی ملنے والے خاتون ثمینہ مشتاق کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے اظہارِ یکجہتی کا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام ان تک پہنچایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ثمینہ بہن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بڑی دلیری اور حاضر دماغی کے ساتھ اس انتہا پسندانہ روئے کا سامنا کیا اور ایسے منفی عناصر کو بے نقاب کیا ہے۔ کسی پاکستانی کو قانون کے ہاتھ میں لینے اور من مرضی کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں ہم اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، ہر کارکن اور تمام محب وطن پاکستانی بہن ثمینہ کے ساتھ ہیں اور اس عمل میں ملوث فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر واقع کی تفتیش کرنے کے لیے کمیٹی بنا ئی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایسے عمل کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور اس کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اپنی بہن کو یقین دلاتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر قانون سازی کی جائے گی اور ثمینہ مشتاق کو تحفظ فراہم کریں گے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم