📰 تازہ ترین

 

دیسی سنگت اور پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر پرویز بھٹی کو صحافتی خدمات پر خصوصی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دیسی سنگت اور پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کی ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس
دیسی سنگت اور پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کی ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا منظر۔

 دیسی سنگت اور پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کی ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دیسی سنگت کے چیئرمین راجہ خالد خان اور پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کے صدر ڈاکٹر پرویز بھٹی نے کی۔

ایجنڈے کے مطابق کارروائی کا آغاز دعا اور ایصالِ ثواب سے کیا گیا۔ راجہ داؤد، راجہ فہیم اور میاں یاور حسین کے قریبی رشتہ داروں کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔

معروف سماجی اور کاروباری شخصیت تاج محمد کی دیسی سنگت میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

راجہ فہیم اور چوہدری شہزاد اصغر کو فنڈ ریزنگ کی ذمہ داری سونپی گئی، جبکہ راجہ بلال کو خصوصی ذمہ داری دی گئی، جس پر انہوں نے فوری کام شروع کرنے کا وعدہ کیا۔

محترم ناصر جان کو خصوصی فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل کے صدر ڈاکٹر پرویز بھٹی کو دیسی سنگت کی جانب سے ایک خصوصی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ سے نوازا گیا، جس میں ان کی صحافتی خدمات اور دیسی سنگت کو فروغ دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران دیسی سنگت کی جانب سے کمیونٹی کے لیے مزید کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جو جلد ہی شروع کی جائیں گی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں راجہ خالد خان، ڈاکٹر پرویز بھٹی، چوہدری یاور حسین، سید اکمل گیلانی شاہ، سید احمد حسن شاہ، راجہ فہیم، راجہ بلال، راجہ داؤد، راجہ نعمان اور ناصر جان شامل تھے۔

واٹس ایپ چینل جوائن کریں — تازہ ترین خبریں سب سے پہلے پائیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم
×