کرسچن خاتون سیکورٹی آفیسر کے ساتھ ھیں۔
جس طرح توہین رسالت کرنا جرم ہے ویسے ہی توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا بھی جرم ہے۔
نجی کمپنی کی کرسچن خاتون پر توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ بنوانے اور مولویوں سے مروانے کی دھمکی دینے والے پر مقدمہ بننا چاہئیےتاکہ اسے اندازہ ہو کہ کسی کے خلاف مقدمہ اور پھر توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ بنانے پر کیا بیتتی ہے ۔
دفاع ختم نبوت کونسل کے رہنما قاری ضیاء اللہ سیالوی صاحب نے نجی کمپنی کی سیکورٹی پر معمور خاتون سے اظہار یکجہتی کے لیےنجی کمپنی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا کہ ہم یہی اپنی مسیحی بہن سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں جس کو توہین رسالت کا جھوٹا مقدمہ بنا کر مولویوں سے مروانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ وہ خاتون یہاں موجود نہیں ہیں مگر ہم ویڈیو پیغام کے ذریعے انہیں مطلع کررہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ دیگر علماء کو بھی اس دھمکی دینے والے شخص کیخلاف آواز اٹھانی چاہئے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation