کرسمس کے باعث لوکل گورنمنٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی جائے؛ ممبر اقلیتی کمیشن

کرسمس کے باعث لوکل گورنمنٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی جائے؛ ممبر اقلیتی کمیشن
کرسمس کے باعث لوکل گورنمنٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی جائے؛ ممبر اقلیتی کمیشن 

ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیطرف اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لیے دی گئی 24 دسمبر کی تاریخ 50 ہزار سے زائد مسیحی وزٹرز کو انکے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر سکتی ہے۔

25 دسمبر کو کرسمس کیوجہ سے مسیحی خاندان کرسمس کی تیاریوں اور بہت سی مذہبی تقریبات میں مصروف ہوتے ہیں اور اس وجہ سے الیکشن کے عمل میں شریک ہونا تقریبا ناممکن ہو گا ۔ 

24 تاریخ جس دن پولنگ رکھی گئی ہے اس دن بھی بےشمار مذہبی تقریبات ہوتی ہیں اسلیے مسیحی وزٹرز کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنا ناممکن ہو گا ۔ اسی طرح امیدواروں کے لیے ووٹز کو گھروں سے نکالنا بھی ایک چیلنج ہو گا ۔ 

البرٹ ڈیوڈ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی جائے اور پولنگ کی تاریخ کرسمس کے بعد رکھی جائے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی