الیکشن کمیشن کرسمس پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان واپس لے؛ جے سالک

الیکشن کمیشن کرسمس پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان واپس لے؛ جے سالک

 اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور اقلیتی راہنماء جے سالک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان واپس۔

 مسیحی برادری کرسمس کے مذہبی تہوار کی وجہ سےاپنے آبائی علاقوں میں موجود ہو گی جس سے وہ ووٹ ڈالنے کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے مطالبہ نہ مانا تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرینگے،اپنے ایک بیان میں جے سالک کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف  پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 24  دسمبر کا دن مختص کیا ہے چونکہ 25 دسمبر کے دن مسیحی برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار کرسمس منانے کی تیاریوں میں مصروف ہوتی ہے جو کہ نئے سال کی آمد تک جاری رہتی ہیں لہذاٰ وہ اس دن کرسمس منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں موجود ہونگے جبکہ ان کے ووٹ اسلام آباد میں ہونے کے باعث پول ہونے سے رہ جائینگے ۔

 اسطرح وہ اپنے ووٹ ج bvیسے بنیادی حق سے محروم ہو جائینگے لہذاٰ الیکشن کمیشن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےکہ آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں لہذاٰوہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 24 دسمبر کے دن کے فیصلے کو واپس لے اوران ایام کے بجائے کوئی دوسرا دن مقر کرے تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبئ تہوار اور ووٹ کے حق جیسے دونوں بنیادی حقوق کو سر انجام دے سکے۔

 جے سالک نےالیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی