کیتھڈرل چرچ پشاورکی زمین پر قبضے کی کوشش مسیحیوں نے ناکام بنادی

کیتھڈرل چرچ پشاورکی زمین پر قبضے کی کوشش مسیحیوں نے ناکام بنادی
کیتھڈرل چرچ پشاورکی زمین پر قبضے کی کوشش مسیحیوں نے ناکام بنادی

کیتھڈرل چرچ پشاورکی زمین پر قبضے کی کوشش مسیحیوں نے ناکام بنادی

کیتھیڈرل چرچ پشاور کی جگہ کےحوالے سے کلیسیا نےاحتجاج کیا قبضہ مافیہ پشاور کلب اور منال ہوٹل  چرچ سے ملحقہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور اس غرض سے چرچ کا گیٹ اکھاڑ رکھا تھا۔

بروز اتوار دپہر 12 بجے کیتھیڈرل چرچ کی جگہ کے حوالے سے کیتھڈرل چرچ میں  احتجاج ہوا جس کی قیادت بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے کی۔

کچھ اطلاعات کے مطابق پولیس اور مقامی افراد کی طرف سے مسیحیوں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود مسیحی اپنے مطالبے سے دستبراد نہ ہوئے۔

 اس موقع پر کلیسیاء کے نوجوانوں اور بڑے افراد نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت چرچ کا مین گیٹ دوبارہ لگا کر ویلڈ کردیا۔

کلیسیاء کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ اگر دوبارہ چرچ کے کسی حصے پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس بھی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

کیتھڈرل چرچ پشاورکی زمین پر قبضے کی کوشش مسیحیوں نے ناکام بنادی


کلیسیاء کیتھڈرل کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ڈائوسیس سیکرٹری اندریاس برکت اور سیکرٹری پراپڑٹی الطاف گوہر کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی