![]() |
الیاس مسیح پر جرم ثابت ، سزا سنادی گئی |
قصور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاول خان نے الیاس مسیح ولد یعقوب مسیح کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ .
پراسیکیوٹر کے مطابق سال 2021 میں تھانہ صدر کے علاقے
دولی والا میں اسی علاقے کی رہائشی صغراں بی بی کی جواں سال بیٹی جو وقوعہ کے وقت
قریبی پانی کی موٹر پر کپڑے دھو رہی تھی۔
ملزم اسے گھسیٹ کر لے گیا اور اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی جو لڑکی کے شور مچانے پر ناکام ہو گئی۔
اس موقع پر
لوگوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا تنویر احمد نے حکومت کی
طرف سے مقدمہ کی پیروی کی۔
اس خبر کو کی ویڈیو دیکھیں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation