سندھ کے سینٹری ورکرز کے لیے مسائل کے حل کے حوالے سے اچھی خبر


کراچی :امپلمنٹشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے بانی و چیئرمین سیموئیل پیارا و رامپلمنٹشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان امریکہ کے کوآرڈینیٹر انور قاسمی کے ہمراہ ان دنوں سندھ کے ہنگامی دورے پر ہیں انہوں نے چیف سیکریٹری حکومت سندھ ڈاکٹر سہیل احمد راجپوت سے ملاقات کی۔



 اس موقع پر اقلیتی عبادت گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔بعد ازاں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ حکومت سندھ سید ناصر حسین شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔


ملاقات میں سندھ کے سینیٹری ورکرز کے لیے قانون سازی کرنے اور حفاظتی سامان کی فراہمی سمیت ان کے حقوق و مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔



اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ کو سینیٹری ورکرز کے لیے قانون سازی کرنے ، ان کے حقوق کی فراہمی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی