مسیحی شیف ہارون بھٹی کھانا ایسا بنائے کہ سب انگلیاں چاٹتے رہیں، یہ کون ہیں؟ جانیں!

 


مسیحی قوم نے ملک پاکستان کی مختلف شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دیی ہیں اور اپنے ملک کی ترقی اور استحکا میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ وہ شعبہ تعلیم ہو، میڈیکل ہو، دفاعِ وطن ہو یا سماجی خدمت ، مسیحی قوم کی خدمات قابلِ فخر رہی ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں؛ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے یسوع کو قبول کرلیا


حال ہی میں مسیحی یوٹیوبر نے مسیحی قوم کی نوجوان نسل کے لیے ایک اور قابل فخر مثال پیش کی ہے ۔ مسیحی یوٹیوبر عاشر سجاد نے ایک مسیحی شیف کو متعارف کرایا ہے جو اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں جس پر یہ مسیحی شیف بھائی ریسٹورنٹ میں اپنے تیار کئے جانے والے کھانوں کی ترکیب اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ 



بلاشبہ ہمارے مسیحی بھائی شیف ہارون بھٹی مسیحی قوم کی نوجوان نسل کے لیے ایک مثال ہیں کہ آپ کے پاس جذبہ اور لگن ہونی چاہئے راستے خدا خود بناتا ہے۔ وہیں ایک اور مثال عاشر سجاد نے قائم کی ہے جو ہارون بھٹی کا یوٹیوب چینل پرموٹ کرنے میں ان سے تعاون کررہے ہیں اور ان کے چینل کا لنک اپنی ویڈیو کے ساتھ دیا ہے۔ 



اسی طرح سے ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرکے مسیحی قوم کو مایوسی اور گمنامی سے نکال سکتے ہیں اور نوجوان نسل کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں۔ عاشر سجاد کا یوٹیوب چینل Asher Sajjad کے نام سے ہے ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے


Open Link

 انہیں سپورٹ کریں


 اسی طرح شیف ہارون بھٹی Chef Haroon Bhatti کے نام سے ہے اسے بھی سبسکرائب کرنے کے لیے



open link


تاکہ ہمارے یہ مسیحی بھائی اپنی اپنی فیلڈ میں آگے ہی بڑھتے جائیں۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی