![]() |
مینارٹی ڈے کی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بیٹی بچاؤ تحریک کی میٹنگ |
فیصل آباد۔ بیٹی بچاؤ تحریک اقبال ٹاؤن فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک میٹنگ بمقام Aim سینٹر زیر صدارت سینئر رہنما بیٹی بچاؤ تحریک میڈم شاہین اینتھونی منعقد ہوئی۔
جس میں چیئرمین نعیم گل، ڈویژنل کوآرڈینیٹر بابر سرویا ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دل نواز تیجا، ڈسٹرکٹ آرگنائزر پرویز صادق ، سٹی کوآرڈینیٹر آصف گل، ٹاؤن کوآرڈینیٹر شبانہ بشیر ، کوآرڈینیٹر وارث پورہ علیشباہ شمس ، کوآرڈینیٹر برکت پورہ نصرت سموئیل ، کوآرڈینیٹر 2 برکت پورہ سنا شہزاد نےشرکت کی۔
میٹنگ کا ایجنڈا تحریک کے زیر اہتمام 11 اگست مینارٹی ڈے کی تقریب کے حوالے سے پلاننگ اور انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ تمام تحریکی ساتھیوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
اس تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام کوآرڈینیٹرز کی میٹنگ مورخہ 2 اگست بروز منگل 3 بجے بمقام رہائش گاہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دل نواز تیجا برکت پورہ میں منعقد ہوگی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation