برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے ’شہباز بھٹی پارک‘ کا
افتتاح کیا اور سابق پاکستانی وزیر کی خدمات کو سراہا۔
"برامپٹن
میں شہباز بھٹی پارک کو باضابطہ طور پر کھولنے پر فخر ہے۔ مذہبی آزادی کی حقیقی
علامت۔ پیٹرک براؤن نے اپنی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہباز کی وراثت، ہمت اور
قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
برامپٹن سٹی کی انتظامیہ نے بھی خراج تحسین پیش کیا اور
بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے شہباز بھٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
شہر کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا، "یہ
پارک ان کی میراث کا احترام کرتا ہے، اور برامپٹن جیسی کمیونٹیز میں بین المذاہب
ہم آہنگی، قبولیت اور شمولیت کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔"
شہباز بھٹی پہلے مسیحی پارلیمنٹیرین تھے جنہوں نے 2008
میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں قدم رکھا۔
تاہم 2011 میں انہیں اسلام آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
بعد ازاں، ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) نے شہباز بھٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation