اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر اوکاڑہ ساہیوال ۔۔ اوکاڑہ،چک 39 جی ڈی نعمت اللہ دتہ مسیح جس کو گاؤں کے مسلم برادری کے چند بدمعاش۔رسہ گیروں نے معمولی رنجش پر دن دیہاڑے گھر میں گھس کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو نیم برہنہ کرکے ڈنڈوں سوٹوں۔لالتوں گھونسوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے گذشتہ دنوں قتل کر دیا تھا مگر کئی دن گزر جانے کے باوجود قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس قاتلوں سے ساز باز ہو کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر چیئرمین مینارٹیز الائنس اکمل بھٹی ایڈووکیٹ۔چیئرمین یونس اقبال۔صحافی و سماجی شخصیت اصغر رحمت۔ممبر ضلع کونسل یعقوب سہوترا۔ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر عابد چوہدری۔سلمون باجوا مینارٹیز الائنس ودیگر عہدےدران اور مسیحی برادری نے احتجاجی و مذمتی کانفرنس کی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس دل سوز واقع پر پولیس کی کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے مقامی پولیس شر پسند عناصر سے گٹھ جوڑ کر کے کیس کو خراب کرنا چاہتی ہے اور شواہد ملے ہیں کہ پولیس اور چند بکاؤ۔درندہ صفت لوگ مقتولین پر صلح کا دباؤ ڈال رہے ہیں اور صلح نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی ہم بھرپور مزمت اور وزیراعظم وزیر اعلی چیف جسٹس اور اعلی حکمرانوں سے انصاف اور اس مسیحی خاندان کی دادرسی کی اپیل کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دن با دن پسماندہ طبقات خصوصا مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنے آپ کو پاکستان میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation