فورٹ منرو پاکستان میں امریکی سیاح لڑکی کو ٹور گائیڈ نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

فورٹ منرو پاکستان میں امریکی سیاح لڑکی کو ٹور گائیڈ نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
 فورٹ منرو پاکستان میں امریکی سیاح لڑکی کو ٹور گائیڈ نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا



لاہور :جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں ٹور گائیڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امریکی سیاح لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اربیلا نامی 21 سالہ لڑکی 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی اور وہاں سے اس نے ایک پرائیویٹ ٹور گائیڈ مزمل کی خدمات حاصل کیں۔



اس سفر میں مزمل اپنے ساتھی عابد اور ایک نامعلوم شخص کو بھی اپنے ساتھ لے گیا اور امریکی لڑکی کے ساتھ راجن پور جام پور سے ہوتا ہوا فورٹ منرو پہنچا۔ 


متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے دو دن تک فورٹ منرو میں رکھا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بارڈر ملٹری پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔



وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا ہے۔


 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ سیاح کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم