ضرور پڑھیں؛انصاف مینارٹی ونگ اسلام آباد ریجن کے عہدے داروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
حیدرآباد : نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ حیدرآباد مقبول مسیح کھوکھر کی جانب سے حُر کیمپ گریس ٹاؤن حیدرآباد میں شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی ٦٩ ویں سالگرہ کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
حیدرآباد : جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ پرویز حبیب اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ سلامت ایم کھوکھر نے شرکت کی۔
حیدرآباد : آکاش راجپوت انفارمیشن سیکرٹری حیدرآباد،
ریٹائرڈ جج اندریاس برکت، رمیش لال جامشورو جنرل سیکرٹری،علامہ ڈاکٹر مسعود جمال،محمود حسین کھوکھر،فرمان رضا کھوکھر،چودھری راجیش،چودھری رتن،پیٹر اسٹیفن،نمو باجی،عادل،نندلال،ہنی اختر،کرس کھوکھر،ویشال،نومی ناصر،نرگس محمود حسین کھوکھر،نمو باجی،ساگر اور دیگر نے شرکت کی۔
حیدرآباد : شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی ٦٩ ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور حر کیمپ کے مستحقین لوگوں میں حکومتِ سندھ کی جانب سے چیک بھی تقسیم کیے گئے.
یہ بھی پڑھیں؛مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation