اصغررحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز اوکاڑہ ساہیوال
کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے مگر یہ روح کی غذا تب ہی بنتی ہے جب سر اور تال کا میل درست ہو‘ گانے والا ”لے“ میں اور ہو‘سائز بجانے والوں کو علم ہو کہ وہ کیا بجا رہے ہیں‘ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس ٹیلنٹ کو سمجھنے اور اس کی آبیاری کرنے والے کم ہیں‘
موسیقی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے‘ یہاں گانے والے تو بہت ہیں مگر سکھانے والے بہت کم ہیں‘تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ میوزک کی فیلڈ میں اسے لوگ سامنے آرہے ہیں جنہوں نے اپنی ریاضت کے ساتھ موسیقی کے اسرار و رموز کو سمجھا ہے اور اب وہ اسے اپنے شاگردوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں‘ استاد راحت ولیم خان‘ عدیل راحت خان اور جارج ججی خان بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ہیں جو اپنا ہنر دوسروں لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے انہوں نے ”راگ“ میوزک اکیڈمی کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی ہے۔
ضرور پڑھیں؛صحافی نے پوپ فرانسس کو میوزک شاپ سے باہر آتے دیکھا، ویڈیو وائرل ہوگئی
راگ میوزک اکیڈمی کا افتتاحی تقریب داؤد نگر فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں معروف گائیک اسلم راہی‘سلیم راہی سمیت میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور اکیڈمی میں زیر تربیت لڑکے اور لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘اس تقریب کی نظامت کے فرائض جسٹن گل نے ادا کئے۔تقریب کے پہلے حصے میں اکیڈمی زیر تربیت شاگردوں ارونا اجمل (راقم) شینا فیاض‘وشکا خالد‘برادر شبیر جان‘سحرش‘پرنس اور پاسٹر اسلم نے حمد و ثنا کے گیت گا سنا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد موصول کی جبکہ دوسرے حصے میں استاد ولیم راحت خان اور جارج ججی خان کے شاگردوں میری جارج‘عاصم نوید اور دیگر نے گیت اور غزلیں پیش کیں جبکہ آخری حصے میں معروف گائیک سلیم راہی‘ اسلم راہی استاد جارج ججی خان اور استاد راحت ولیم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا‘ تقریب میں وشال عدیل طاری‘جیری عدیل طاری‘خوشنود ججی خان‘عدیل راحت‘ادریس ضیا‘ ناصر خان اور ججی خان نے گانے والے کے ہمراہ طلبہ پر سنگت کرتے ہوئے خوب داد سمیٹی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے‘ تقریب کے اختتام پر ربن کاٹ کر اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زاہد احمد‘ اشفاق احمداور دیگر نے کہا کہ راگ اکیڈمی کا قیام موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے استاد راحت ولیم خان اور جارج ججی خان جس محنت اور محبت کے ساتھ اپنے شاگردوں کو سکھاتے ہیں اس کی مثال نہیں ہے ان کے درجنوں شاگرد میوزک کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اس اکیڈمی کے قیام سے ان بچوں کو بھی میوزک سیکھنے کا موقع مل سکے گا جن کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ تقریب کے آخر میں معروف طلبہ نواز استاد طاری خان نے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک یادگار دن ہے انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آج اس میوزک اکیڈمی کا افتتاح ہونے جارہی ہے جس میں سکھانے والے ان کے شاگردوں میں سے ہیں
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation