![]() |
اسلم مسیح کو بچے سے بدفعلی کا الزام لگا کر بہمانہ تشدد سے قتل کردیا گیا |
سرگودھا میں ظلم کی انتہا بااثر افراد نے بچے سے بدفعلی کا الزام لگا کر ایک مسیحی شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں؛ایک اور مسیحی نوجوان کی پولیس تشدد کی وجہ سے ہلاکت
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ 49 ٹیل پر مقامی زمیندار کے ڈیرے پر کام کرنے والے ملازم جس کا نام اسلم مسیح تھا کالونی کے رہائشی چند بااثر افراد نے بچے سے بدفعلی کے شبہ پر اسلم مسیح کو 21 جون 2022 کو رات کے وقت بمع دو نامعلوم ملزمان مل کر بہانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
جس سے اس کی تین پسلیاں ٹوٹ گئیں اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ اسلم مسیح تین دن بعد 30 جون صبح آٹھ بجے بوجہ تشدد چل بسا ۔
اس کےاہل خانہ نے دباؤ میں آکر بغیر کسی قانونی چارہ جوئی سپرد خاک کردیا۔
اہل خانہ کے مطابق انہیں محسوس مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی جانب سے قانونی کاروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے ہیں۔
جس کی وجہ سے وہ کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے گریزاں ہیں ورثاء نے اعلیٰ حکام کام جن میں وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس، ڈی پی او سرگودھا ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے انصاف کے لئے مدد کی اپیل کی ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation